• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکومت کے ڈیڑھ سال میں پاکستان بدحال ہوگیا،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی،غربت میں اضافہ، قرضوں کا ناقابل برداشت بوجھ، انتظامی بے ضابطگیاں، بے لگام کرپشن اور ناانصافی پر مبنی نظام حکومتی نااہلی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کے ڈیڑھ سال میں پاکستان کو جتنا بدحال کیا ہے اتنا ستر سالوں میں نہیں ہوا، ڈیڑھ سال کے دوران وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنے ہر دعوے پر یو ٹرن لیا۔
تازہ ترین