• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹنرسکولوں کوایک ارب 70کروڑجاری کیے،ترجمان پیف

لاہور(خبر نگار ) ترجمان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق تمام پروگرامز کے پارٹنر سکولوں کو طلبہ کی فیس کی مد میں 1 ارب70کروڑ روپے جاری کر دیے۔ ادائیگیاں تمام پروگرامز کے سکولوں کومارچ سے مئی تک کی گئی ہیں۔ تمام سکولوں کو ماہ جون کے 65کروڑ کے فنڈز بچوں کی فیس کی مد میں 15جون تک کر دیے جائیں گئے. اس حوالے سے پیف پارٹنرز کا کہنا ہے کہ سکولوں کو پوری رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ بہت سے سکولوں کی پیمنٹس میں آدھی سے زیادہ کٹوتیاں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین