• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں عوام کو مراعات دی جائیں‘ جلال الدین رومی

ملتان(سٹاف رپورٹر)بجٹ میں نوجوانوں کے لئے خصوصی پیکج اور عوام کو مراعات دی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار صنعت کار اور سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خواجہ جلال الدین رومی نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سے بجٹ کے موضوع پر وڈیو کانفرنس میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ آنے والا بجٹ اس اعتبار سے حکومت کا امتحان ھے کہ کورونا کی وجہ سے ایک طرف ذرائع آمدن کم ہو رہے ہیں تو دوسری جانب کاروباری ادارےبھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی ذمہ داری بنتی ھے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی بجٹ پیش کرے ۔خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ اس بجٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے۔ کاشتکاروں کوکپاس اگاؤ پروگرام کے تحت دس ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جائے اور سبسڈی براہ راست کاشتکار کے حوالے کی جائے ۔ کپاس کے بیج اور زرعی ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے قانون سازی کی جائے۔زرعی شعبہ کو مضبوط کرنے کے لئے تمام سٹیک ھولڈرز سے مشاورت کرے تاکہ آنے والے بجٹ میں زراعت کے شعبہ کی ترقی کے لئے حکومت بہتر مراعات کا اعلان کر سکے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے خواجہ جلال الدین رومی کی تجاویز کو نہ صرف سراھا بلکہ انھوں نے کہا کہ ھم آپکی تجاویز کو بجٹ میں شامل کریں گے۔
تازہ ترین