• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگرفورس پرمشتمل رضاکاروں کے پہلے دستے کی خدمات محکمہ صحت کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم ٹائیگرفورس پرمشتمل رضاکاروں کے پہلے دستے کی خدمات محکمہ صحت ملتان کے حوالے کردی گئی،تحصیل صدر ملتان سے تعلق رکھنے والے 33 رضاکاروں کی فہرست ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے کر دی گئی ہے۔ان رضا کاروں میں صحت کے شعبہ میں تعلیم اور تجربہ رکھنے والے 19 ڈاکٹرز،ٹیکنیشنز اور ڈسپنسرز بھی شامل ہیں،14 رضا کاروں کو کمپیوٹر اور خدمت خلق کے کاموں میں مہارت حاصل ہے،تمام رضا کار بلا معاوضہ بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر پر خدمات سرانجام دیں گے،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ڈی ڈی ایچ اووز کو رضاکاروں کے فون نمبر فراہم کر دیئے گئے ہیں،ڈی ڈی ایچ اوز فیصلہ کریں گے کہ رضاکاروں سے کیاخدمات حاصل کرنی ہیں۔
تازہ ترین