• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، مینیاپلیس کی پولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری

امریکا کے شہر مینیاپلیس کی سٹی کونسل نےپولیس میں فوری اصلاحات کی منظوری دے دی۔

سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد مینیاپلیس میں قانون تبدیل ہوگا، پولیس کے ملزم کی گردن دبوچنے یا گھٹنے سے دبانے پر پابندی عائد کی جائےگی۔

مینیاپلیس سٹی کونسل نے پولیس اصلاحات کی متفقہ طورپر منظوری دی ہے اوراصلاحات کی حتمی منظوری جج دے گا۔


واضح رہے کہ مینیا پلیس میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے قتل کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھےجس نے امریکا کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین