• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور اداکارہ، فلمساز اور انسانی حقوق کی کارکن انجلینا جولی نے اپنی 45ویں سالگرہ کے دن 2 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر شہری حقوق کی تنظیم ،این اے اے سی پی کو دو لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا۔

اداکارہ نے یہ رقم دنیا بھر میں موجود سیاہ فام کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تیزی سے مقبول ہوتی مہم ’بلیک لائیوز میٹر‘ (سیاہ فام زندگیاں اہم ہیں) کی حمایت کی اور جارج فلائیڈ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں گذشتہ پیر سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس افسر کی جانب سے حراست کے دوران ’طاقت کے بے جا استعمال‘ کی وجہ سے ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ حقوق کسی ایک گروپ یا گروہ سے تعلق نہیں رکھتے کہ دوسرا گروپ اپنے حقوق اس سے لینے کا پابند ہو۔

علاوہ ازیں سیاہ فام پر طاقت کے بے جا استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کاکہنا تھا کہ دنیا میں کہیں بھی امتیازی سلوک اور ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں موجود سختی اور غلطیوں کو دور کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور بہترین نتائج سامنے لائیں گے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ نسلی مساوات، سماجی انصاف، اور قانون سازی میں فوری اصلاح کے لیے سیاہ فاموں کی جدوجہد میں این اے اے سی پی لیگل ڈیفنس فنڈ کے ساتھ کھڑی ہیں۔

تازہ ترین