• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان احمد سارک ممالک کیلئے کوویڈ 19کے خیر سگالی سفیر نامزد

کورونا کو شکست دینے والے پاکستانی بینڈ جنون کے گلوکار سلمان احمد کو جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) نے صحت کے شعبے میں کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر نامزد کر دیا ہے۔

 سلمان احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیارا وطن پاکستان میری جان اور شان ہے۔

انہوں نے کہا عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نظامِ زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے، ہمیں اس وبا کو شکست دینی ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ سلمان احمد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ احمد ایک خیراتی ادارہ بھی چلا رہے ہیں، انہیں سارک کے شعبہ صحت کی جانب سے کوویڈ 19 کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سلمان احمد انسداد پولیو کی مہم میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے بھی خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین