آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹیل ملز ملازمین کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی

اسٹیل ملز ملازمین کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی


پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 9350 ملازمین کے مستقبل کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان پی ایس ایم ورکرز کی ملازمت سے متعلق 9 جون کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں ای سی سی کے 3 جون کے فیصلے کی سمری توثیق کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے تمام 9350 ملازمین فارغ کرنے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز 10 جون 2015 سے بند ہے جو 230 ارب کا مقروض بھی ہوچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے قرضے میں ہر ماہ 2 ارب روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بند اسٹیل ملز کے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 35 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شک دینے کی تجویز پر بھی غور کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید