آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایئربس طیارہ ساز کمپنی کا اے 320 استعمال کرنے والی تمام ایئرلائنز کو خط

ایئربس طیارہ ساز کمپنی کا اے 320 استعمال کرنے والی تمام ایئرلائنز کو خط


طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے اے 320 استعمال کرنے والی تمام ایئر لائنز کو خط لکھ دیا۔

کمپنی کے چیف پروڈکٹ سیفٹی آفیسر یانک مالینج کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کا تجزیہ کیا گیا اور سنا گیا۔

تحقیقات میں پاکستانی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے نمائندے بھی شریک ہیں۔

خط میں ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر سے تحقیقات کے لیے اہم معلومات ملی ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ تفتیشی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، ایئر بس کے پاس اس مرحلے میں آپریٹرز کے لیے کوئی خاص حفاظتی سفارشات نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید