آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم نے کسی اور کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کرکے شیئر کردی



وزیراعظم نے کسی اور کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کرکے شیئر کردی


وزیراعظم عمران خان نے کسی اور کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ غلطی کی نشاندہی ہونے کے بعد وزیراعظم کو تصحیح کرنا پڑی کہ وہ نظم علامہ اقبال نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ نظم تو علامہ اقبال کی نہیں ہے مگر اس میں جو پیغام ہے وہ اس کی پیروی کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو اس نظم میں موجود پیغام پر عمل کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کی جانب سے شئیر کی گئی نظم میں لکھا تھا کہ

کوئی عروج دے نہ زوال دے، مجھے صرف اتنا کمال دے

مجھے اپنی راہ میں ڈال دے، کہ زمانہ میری مثال دے


انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ یہ نظم میرے طرزِ زندگی کو ظاہر کرتی ہے، یہ اشعار ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی نظم کے ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہی پیغام میں اس کی تصیح کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا یہ علامہ اقبال کی نظم نہیں ہے، تاہم اس نظم سے وہ انداز جھلکتا ہے جسے میں سلیقہ حیات بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔


قومی خبریں سے مزید