• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظام مصطفیٰ ﷺ کےنفاذ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، مفتی عبدالعلیم

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر ) علامہ شاہ احمدنورانی ؒ اس دورپرفتن میں اسلاف کی نمایاں تصویر تھے، قادیانی فتنے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ان کی کوششوں اور کاوشوں کو اہل ایمان ہمیشہ یادرکھیں گے۔یہ باتیں قائدملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمدنورانی صدیقیؒ کے عرس مبارک کی مناسبت سے مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی جانب سے منائے گئے یوم امام نورانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر کراچی مفتی محمدعبدالعلیم قادری، ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمدزبیر صدیقی ہزاروی،خطیب اہلسنّت علامہ مفتی غلام یاسین گولڑوی، مفتی تاج الدین نعیمی، مفتی سید بسم اللہ شاہ نعیمی، حافظ نورالعین انصاری، علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، علامہ فیاض احمدنقشبندی، علامہ اللہ بخش قادری،علامہ زبیر عامر گیلانی ودیگر نے کہیں۔ مقررین نے کہا کہقائد ملت اسلامیہ حضرت امام الشاہ احمدنورانیؒ کے انقلابی مشن کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، جب تک ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہیں ہوتاچین سے نہیں بیٹھیں گے۔دریں اثناء عبدالوحید یونس نے ایک بیان میں علامہ شاہ احمد نورانی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تازہ ترین