• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی

سکھر (بیورورپورٹ ) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی گئی، انسداد دہشت گردی سکھر کی عدالت میں ملزمان کے وکلا کی غیرموجودگی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی، عدالت میں مولانا طاہر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، طارق سومرو، سید حماد اللہ شاہ و دیگر پیش ہوئے جبکہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے تمام وکلا غیر حاضر رہے، عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین