پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان شائستہ لودھی نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ’کیا لاک ڈاؤن سے ہمارا شاپنگ کرنے کا طریقہ تبدیل ہوجائے گا؟
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شائستہ لودھی نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بازار میں موجود شاپنگ کر رہی ہیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے لکھا کہ ’عالمی وبا کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے آن لائن شاپنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کا اس کی طرف رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔‘
شائستہ لودھی نے اپنے حوالے سے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے میر ی اپنی شاپنگ کی عادت بدل گئی ہے۔‘
اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’کیا لاک ڈاؤن کی وجہ سے مستقل طور پر ہمارا شاپنگ کرنے کا طریقہ بدل جائے گا؟‘
اِس سے قبل شائستہ لودھی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اُن تمام شوبز انڈسٹری کے اداکاروں کی تصاویر کا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا تھا جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی۔
فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے شائستہ لودھی نے لکھا تھا کہ ’عالمی وبا کورونا کے دوران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اُن کے لیے واحد اچھی خبر شوبز ستاروں کی شادیوں کی ہے۔‘
انہوں نے لکھا تھا کہ ’عالمی وبا سچی محبتوں کے راستے میں نہیں آرہی اور سچی محبت کرنے والے اپنی اپنی راہ پر گامزن ہیں۔‘