پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے دوران قرنطینہ میں رہتے ہوئے اُن کیلئے واحد اچھی خبر شوبز ستاروں کی شادیوں کی ہے۔
شائستہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرنے والے شوبز اداکاروں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عالمی وبا کے دنوں میں ہمیں زیادہ خوشیوں کی ضرورت ہے اور ایسے میں شوبز ستاروں کی شادی کی خبریں ہی اچھی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ عالمی وبا سچی محبتوں کے راستے میں نہیں آرہی اور سچی محبت کرنے والے اپنی اپنی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ شوبز جوڑیاں اپنی شادی کی خبریں دے کر لوگوں کی توجہ ایک اچھی جگہ مرکوز کروارہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ زندگی چلتی رہتی ہے اور امید دلاتی ہے کہ اچھی چیزیں بُرے وقت میں بھی ممکن ہیں۔
شائستہ نے لاک ڈاؤن میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑیوں کی تصویر شیئر کی جس میں منظر صبحائی اور ثمینہ احمد، آغا علی اور حنا الطاف، نمرہ خان اور راجہ افتخار، فریال محمود اور دانیال راحیل سمیت گزشتہ روز نکاح کرنے والے شہروز سبزواری اور صدف کنول شامل ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے تمام شخصیات کے نام ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھے۔