اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) افغانستان میں کم از کم 70 صحافی کورونا میں مبتلا ہیں، صحافیوں کیلئے کام کرنیو الے عالمی ادارے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نےاس پر تشویش کا اظہار کیا ہے، افغان حکام نے بتایا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 1900 کے لگ بھگ ہے جبکہ 300 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، آر ایس ایف نے جو معلومات اکھٹی کی ہیں انکے مطابق مارچ کے آخر سے اب تک 70 افغان صحافی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک اور معاشرے کے صحافیوں کی نسبت افغان صحافیوں پر اس وبا کا حملہ زیادہ شدت سے ہوا ہے۔