• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی، احسن اقبال

عمران خان نے قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی، احسن اقبال


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ماضی میں چینی کی سبسڈی دی گئی تھی تو اس وقت ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قلت کے باوجود چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو انکوائری کمیشن میں طلب بھی نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر نالائق اور نااہل حکمراں مسلط ہیں، جنہوں نے پورے ملک کو کورونا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

تازہ ترین