• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست،عدالت برہم

سنتھیا کیخلاف اندراج مقدمہ درخواست،عدالت برہم 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابدہ سجاد نے سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر پولیس کی طرف سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت12 جون تک ملتوی کر دی۔ پیر کو سماعت کے دوران درخواست گزار وقاص عباسی کے وکیل چوہدری خانزادہ اور چوہدری زاہد آصف عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے بے نظیر بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیہودہ کمپین چلائی جس پر پولیس کو امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی مگر کارروائی نہیں کی گئی۔ لہٰذا عدالت پولیس کو سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر عدالت نے پولیس کی طرف سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین