• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2011 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ مزید 81 اموات ہوئی ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 938 ہوگئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایک دن میں کورونا سے مزید81 اموات ہوئیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8506 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فروری سے اب تک کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کئے گئے۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ ٹیسٹ ہوں گے اتنے ہی زیادہ کیسز کی تصدیق ہوگی، حالیہ کیسز کی زائد تعداد سے عوام کو پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

تازہ ترین