• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کیخلاف کھیلنے کیلئے پُرجوش ہوں: صاحبزادہ فرحان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان—فائل فوٹو
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان—فائل فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنے کےلیے پُرجوش ہوں۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کا حصہ تھا، ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف اچھا پرفارم کرنا ہے لیکن میں نے ہر ٹیم کے خلاف اچھا کھیلنا ہے یہی میری جاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ہدف یہی تھا کی جس طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلا ہوں ویسے ہی پی ایس ایل میں کھیلوں، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 2 سنچریاں بنانے کا ہدف تھا، 3 بنائیں اب بھی تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو تین فرنچائزز کی ری پلیسمنٹ رہتی تھی جو کہ میرے لیے اچھی بات تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے منتخب کیا اور یہاں بھی فارم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن اچھا بن گیا یے اور یہ ڈریسنگ روم کے ماحول کی وجہ سے ہے،  سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ کپتان اور کوچ اعتماد دیتے ہیں یہاں سب پرفارم کر کے آئے ہیں، سب برابر ہیں آپ کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے اور جب اعتماد ملتا ہے تو اس سے بھرپور فائدہ ہوتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید