لندن( پ ر) مریضوں کی ڈاکٹروں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے Well آن لائن ڈاکٹر سروس مہیا کرنے والے ادارے ZoomDoc کے ساتھ اشتراک شروع کیاہےاس اشتراک عمل کے تحت Well مریضوں اوراپنے صارفین کو ZoomDoc کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو اجاگر کرے گا اور یہ بتائے گا کہ لوگ کس طرح ڈاکٹر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ZoomDoc اپنے صارفین کو ہفتہ کے تمام دنوں کے دوران 24گھنٹے ڈاکٹروں تک رسائی فراہم کرتاہے جو مختلف طرح کی خدمات پیش کرتے ہیں جن میں پرائیوٹ پرسکرپشن ،فٹ نوٹس اور ضرورت پڑنے پر دیگر سروسز تک ریفر کرنا شامل ہے،اس کیلئے فون یا ویڈیو کالز پر مشاورت کیلئے 35پونڈ چارج کئے جاتے ہیں جبکہ مریض کے گھر پر معائنےکیلئے 125 پونڈ فیس وصول کی جاتی ہے۔Wellمیں آئی ٹی اور ڈیجٹل کے ڈائریکٹر کلیئر او کونیل نے اس شراکت داری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک کمیونٹی فارمیسی کی حیثیت سے ہم ہمیشہ ایسی تخلیقی ڈیولپمنٹس کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس صحت اور بہبود کی سروسز کی فراہمی کو بہتر بنایاجاسکے،چونکہ مریض بہت ہی مصروف دن گزارتے ہیں اور مناسب وقت پر فوری طورپر جی پی سے ملاقات بہت مشکل ہوتی جارہی ہے تو فیس کی ادائیگی کی استطاعت کی صورت میں آن لائن مشاورت اس کا ایک حل ہے۔ Well گزشتہ 70 سال سے پورے برطانیہ میں فارمیسی کی سروسز فراہم کررہاہے جبکہ اب صحت اور بہبوداور معمولی تکلیف پر مشورے کیلئے پہلے فاماسسٹ سے ہی رابطہ کیاجاتاہے جبکہ بعض اوقات مریض کو ڈاکٹر سے مشورے یا مزید مشورے یا دوائوں کے نسخے کیلئے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت باقی رہتی ہےہم سمجھتے ہیں کہ ایسی صورت حال میں ہمارے مریض پورے ہفتے24 گھنٹے ڈاکٹر تک رسائی کو اہمیت دیتے ہیں ،ہمارے اشتراک کا مقصد مریض کی صحت کے حصول کی جدوجہد کو آسان بنانا اور اس حوالے سے اسے چوائس فراہم کرنا ہے۔ZoomDoc کے سی ای او اور چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر کینی لونگ سٹون نے Wellکے ساتھ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے برطانیہ میں موجود ہمارے معروف ڈاکٹروں کی ٹیم Wellفارمیسی اور ان کے مریضوں کی ٹیلی میڈیسن اور گھروں پر معائنے کے میں مدد کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہے انھوں نے کہا کہ Wellاور ZoomDoc کے درمیان ایک ایسے وقت میں جبکہ ہم سب کے ذہن پر بہتر دیکھ بھال کی ضرورت کی اہمیت نمایاں ہےقریبی تعاون سے ڈیجٹل ہیلتھ ٹیکنیکل تخلیق اور لاکھوں فیملیز کی بہتر دیکھ بھال تک رسائی میں اہم کردار ادا کرے گی خدمات کی مکمل تفصیلات well.co.uk/zoomdoc اور email PR@well.co.uk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔WELL کاشمار برطانیہ کی تیسری سب سے بڑی فارمیسی کے طورپر ہوتاہے جو گزشتہ70سال سےپورے ملک میں موجود اپنی 760فارماسیز سےاپنےکم وبیش7000 ملازمین کے ذریعے ہرسال کم وبیش 72 ملین نسخہ جات پر مریضوں کو دوا فراہم کررہاہے۔WELL کے فارماسسٹ مریضوں کو صحت کیلئے بہترین دوائیں اور عمومی دیکھ بھال سے متعلق مشورے دینے کے علاوہ معمولی امراض کے علاج کیلئے مختلف طرح کی ہیلتھ اور صحت کی بہتری کی پراڈکٹس بھی فراہم کرتا ہے اور یہ تمام خدمات کسی اپائنٹمنٹ کے بغیر ہی انجام دی جاتی ہے ،اپنی فامیسیز کے علاوہ WELL اپنی آن لائن سروس پر بھی بھی مریضوں کو ان کے نسخے کی دوا دوبارہ گھر تک پہنچانے کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔نسخے کی دوائیں گھر پہنچانے کی یہ خدمات ایپل یا اینڈرائیڈ ایپ پر دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ WELL ہیلتھ کیئر کے مختلف آئٹمز آن لائن فارمیسی کے ذریعے بھی فروخت کیلئے پیش کرتا ہے اور اس کیلئے ایک ڈلیوری کیلئے صرف 4 پونڈ چارج کئے جاتے ہیں، WELL کی میڈھب سبسیڈیری عام فارمیسیز کو تھوک سروس بھی فراہم کرتاہے اور اس کی وارڈ لیس سبسیڈیری نان میڈیسن (یعنی بینڈج اور ڈریسنگ وغیرہ )بھی فراہم کرتاہے۔ WELL کے آپریشن کو اس کا اسٹوک آن ٹرینٹ میں واقع ہیلتھ سروس سینٹر سپورٹ کرتاہے اور ہر سال اس کے اسٹاک موجود 90ملین اشیا فارمیسیز کو فراہم کرتاہے۔ اس نیم خودکار گودام کے ذریعے ادارہ کو نسخہ جات کیلئےhub-and-spoke ماڈل استعمال کرنے کاموقع ملتاہے،اس کے معنی یہ ہیں کہ بعض اشیا مرکزی سطح پر تیار کرکے مریضوں کو دینے کیلئے فارمیسیز کو بھیجی جاتی ہیں۔ZOOMDOC کی مکمل تفصیلات zoomdoc.com پر دیکھی جاسکتی ہیں۔