• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،دہشتگردی وبھتہ خوری میں ملوث کالعدم تنظیموں کے 4ارکان گرفتار

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور پولیس نے دہشت گردی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے چارارکان کو گرفتار کر لیا ۔پشاور پولیس پشاور نے چند یوم قبل پشاور میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث آٹھ خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے دوران تفتیش مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر شریک ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی تھی جس کی روشنی میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے گزشتہ روز مصدقہ اطلاع اور وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے کامیاب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے مزید چار ارکان شعیب، زبیر، عقل باز اور عاطف کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کارخانو چیک پوسٹ سمیت بھانہ ماڑی میں اسلحہ تاجر اور متنی میں بھٹہ خشت مالک سے بھتہ طلب کرنے اور اس کی خاطر ان کے گھر پر دستی بم سے حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان اپنے آٹھ ساتھیوں کی گرفتاری پر انڈر گراؤنڈ ہونے کی تیاری کر رہے تھے جن کے قبضے سے جدید چار عدد دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
تازہ ترین