الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 9 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 687 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 322 ہے۔
پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 53.68 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.32 فیصد ہے۔
دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 407 ہو گئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 979 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 428 ہے۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 92 ہزار 592 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 31 ہزار 847 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 60 ہزار 745 ہے۔
خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 27 لاکھ 92 ہزار 198 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 23 لاکھ 94 ہزار 230 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 968 ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 63 لاکھ 28 ہزار 983 ہو گئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 6 لاکھ 4 ہزار 278 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 57 لاکھ 24 ہزار 705 ہے۔
سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 91 ہزار 829 ہے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 353 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 13 ہزار 476 ہے۔