• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تھاڈ سسٹم پھر ناکام، اسرائیلی ایرو انٹرسیپٹر نے حوثی میزائل مار گرایا

 
یمن سے سپر سونک میزائل داغا جا رہا ہے، جسے اسرائیلی فوج کے مطابق مار گرایا گیا(تصویر سوشل میڈیا)۔
یمن سے سپر سونک میزائل داغا جا رہا ہے، جسے اسرائیلی فوج کے مطابق مار گرایا گیا(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ یمن سے فائر کیا گیا میزائل دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیا۔ 

تل ابیب سے عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے پیش نظر بن گورین ہوائی اڈہ عارضی طور پر بند رہا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر سپرسونک میزائل حملہ ہوا اور امریکی تھاڈ سسٹم ایک بار پھر ناکام رہا۔  

اسرائیلی اخبار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی ایرو انٹر سیپٹر نے حوثی میزائل مار گرایا۔ امریکی تھاڈ انٹرسیپٹر گزشتہ جمعہ بھی حوثی میزائل گرانے میں ناکام رہا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید