• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے 256ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے 256 ملازمین کو اگلے گریڈ میں ترقی د ے دی گئی رجسٹرار آفس نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ ملازمین کو ترقی امسال چھ مارچ کو منعقدہ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی ہے جبکہ ملازمین کو بقایاجات مجاز اتھارٹی کی یکم اپریل کی منظوری کے دن سے ادا کئے جائیں گے ۔ اعلامیہ کے مطابق سات ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دی گئی ہے، پیش امام مسجد اقدس کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے، تین جونیئر کلرک کو ایک سال کیلئے پروبیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ جامعہ بھر سے 35 ٹیکنیکل سٹاف اور 27 افراد کو لیب سپروائزر اور اسسنٹ بھی مقرر کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ کلرک پوزیشن اور آفس اسسٹنٹ پوزیشنز زیادہ تر خالی تھیںجن پر ملازمین کو ترقی دی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف خان اور رجسٹرار پروفیسر یورید احسن ضیاء نے ملازمین کو نئے گریڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
تازہ ترین