• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے شہر دیجوں میں دو کمیونٹیوں کے درمیان انتہائی خطرناک تصادم  ہوا، کمیونٹی کے لوگوں نے ایک دوسرے پر کلاشنکوف اور آتشی اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا۔

تصادم کے دوران بعض نوجوان گاڑیوں کے ذریعے بھی حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق کمینٹیوں میں جمعہ سے جاری کشیدگی کی آگ منگل کی صبح اچانک بھڑک اٹھی جو رات گئے تک جاری رہی۔

تصادم کے دوران درجنوں افراد زخمی متعدد گاڑیوں اور املاک کو جلا دیا گیا دونوں گروہ آپس میں ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر جان ماری لیپن دیجوں پہنچ گئی ہیں۔

جمعہ کے روز سے مقامی عرب نژاد نوجوانوں اور چیچن باشندوں کی آپس میں کشیدگی چل رہی تھی۔

ضلع گریسلز کے رہائشیوں کا الزام ہے کہ مقامی پولیس تماشائیوں کی طرح دیکھتی رہی اور مداخلت کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کرتی رہی۔

پولیس نے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا اور متعدد زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تصادم کے نتیجے میں گاڑیوں اور املاک کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین