• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں۔ وقت سے پہلے جارہے ہیں ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ان کا فوکس ہے۔

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنی حالیہ پرفارمنس کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، انگلینڈ میں ہمیں بہت جلد کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا ہمارے پاس سینئر اور تجربہ کار بولرز ہیں، ہمارے کوچ بھی تجربہ کار ہیں ہمارا بولنگ اسکواڈ اچھا پرفارم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی رہی ہے، اس مرتبہ بھی پر امید ہیں، ویسٹ انڈیز ٹیم ہم سے پہلے وہاں کھیل رہی ہے ہمیں کنڈیشنز کا اندازہ ہو جائے گا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں جو قوانین بھی بنے ہیں ہمیں ان کو فالو کرنا ہے، میں جشن منانے کا اپنا اسٹائل اپنائے رکھوں گا۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ساتھی کرکٹرز کے ساتھ گراؤنڈ جا کر ٹریننگ کر کے غلطی کی، اب ایس اوپیز پر عمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاب ریاض کے آنے سے فائدہ ہو گا، وہ تجربہ کار بولر ہیں ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا جبکہ یونس خان اور مشتاق احمد کی ڈریسنگ روم میں موجودگی کا فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین