وفاقی وزیر اسدعمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قبائلی اضلاع کے لیے ترقیاتی بجٹ میں ان کا حصہ مختص کیا، وزیراعظم چاہتےہیں کہ نوجوان پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرسکیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی، جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے پر بات چیت کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اسد عمر نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال صوبے کی زراعت کیلئےانتہائی اہم ہے، منصوبےکی فزیبلٹی اسٹڈی کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ غذائی اجناس میں خودکفالت، فوڈسیکیورٹی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، کےپی کےضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔