• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان بھی میری دوسری ہیروئنوں کی طرح آگے جائینگی، شاہ رخ خان

ماہرہ خان بھی میری دوسری ہیروئنوں کی طرح آگے جائینگی، شاہ رخ خان 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی میری دوسری ہیروئنوں کی طرح بہت آگے جائیں گی۔تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’لالی ووڈ‘ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں میزبان بولی وڈ کنگ سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ’کیا آپ سمجھتے ہیں ماہرہ بھی آپ کی دوسری ہیروئنوں کی طرح بھارت میں ’ہائی لیول ‘اداکارہ بن سکیں گی؟‘اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ انشااللہ، وہ ایک ہائی لیول اداکارہ ہیں، بھارت میں اُن کے ڈرامے بہت زیادہ دیکھے جاتے ہیں بلکہ ہماری فلم (رئیس) میں بھی انہوں نے بہت اچھا کام کیا تھا۔اداکار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے انہیں مجھ سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔کنگ خان نے کہا کہ ہم نے ماہرہ کو اس فلم میں اس لیے کاسٹ کیا تھا کیونکہ ہم اُن کا کام، اُن کا بات کرنے کا اسٹائل دیکھ چکے تھے، ہمیں وہ بہت پسند آئیں۔ اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہےاُن کے ساتھ کام کر کے میرا کام زیادہ اچھا ہوگیا ہے۔ شاہ رخ خان نے اُن کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ماہرہ کے (شوبز میں) خوبصورت سفر کی خواہش کرتا ہوں، مجھے اُن کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ہوئی ہے، اور مجھےایسا لگتا ہے کہ جولوگ اچھا کام کرتے ہیں وہ بہت آگے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان نےسال 2017میں ایک ساتھ بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں کام کیا تھا۔ اس فلم میں ماہرہ خان نے اداکار کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین