• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو: انسانی ہاتھ سے تراشا ہوا صلیب نما پتھر دریافت

اسکردو: انسانی ہاتھ سے تراشا ہوا صلیب نما پتھر دریافت


اسکردوکے گاؤں ’کواردو‘ میں انسانی ہاتھوں سے تراشا ہوا صلیب نما پتھر دریافت ہوا ہے۔

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نعیم اور ان کی ریسرچ ٹیم نے کوہ قراقرم کے دامن میں دریائے سندھ کے کنارے آباد ’کواردو‘ گاؤں کی پہاڑی چوٹی پر انسانی ہاتھوں سے انتہائی مہارت سے تراشا ہوا صلیب نما پتھر دریافت کیا ہے۔

یہ صلیب سفید سنگ مر مر کے پتھر کو تراش کر بنائی گئی ہے، جس کا وزن تقریباً 3 سے 4 ٹن جبکہ لمبائی اور چوڑائی 6 تا 7 فٹ ہے۔

ماہرین کی ٹیم صلیب نما پتھر کی تاریخی، ثقافتی اور سائنسی توجیہ پر ریسرچ کرے گی۔

تازہ ترین