• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولیں گے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل بین الاقوامی پروازوں کے لیے جزوی طور پر فضائی حدود کھولی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ یہ اقدام خصوصی طور پر ہمارے بیرونِ ملک کام کرنے والے ہم وطنوں کے لیے کیا جا رہا ہے جو اس کورونا وائرس کی وباء کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

1 لاکھ 3 ہزار 504 پاکستانی بیرونِ ملک پھنسے ہیں، وزارتِ اوورسیز

وزیرِ اعظم کا سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا حکومت خیر مقدم کرے گی اور انہیں ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین