• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ حمیمہ ملک تُرک اداکارہ برسین عبداللّہ سے غیر معمولی مماثلت نے مداحوں کو حیران کردیا۔


حمیمہ کے نقوش کی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو بمسی کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی حفصہ خاتون حیرت انگیز مشابہت کو سوشل میڈیا صارفین بھی ناقابل یقین قرار دے رہے ہیں۔

تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں برسین عبداللہ پہلے عیسائی خاتون ہیلینہ اور پھر مسلمان خاتون حفصہ کا کردار ادا کیا۔

برسین عبداللہ ترک شہر برسا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ترکی کے مقبول ترین ڈراموں ’کوٹو یول‘ اور کوللاما‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوف شہرت پائی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اقراء عزیز کی ہمشکل لبنانی لڑکی بھی سوشل میڈیا صارفین سامنے لائے تھے جسے دیکھ کر وہ خود بھی خیران رہ گئی تھیں۔

تازہ ترین