• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت سے جلد وطن واپسی یقنی بنانے کی اپیل

آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں کی حکومت سے جلد وطن واپسی یقنی بنانے کی اپیل


کورونا لاک ڈاؤن کے باعث وسطی ایشیا کی ریاست آذربائیجان میں پھنسے پاکستانیوں نے حکومت سے ان کی جلد وطن واپسی یقنی بنانے کی اپیل کی ہے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پھنسے پاکستانیوں کا کہنا ہے پاکستانی سفارتی عملہ ان سے تعاون بھی نہیں کر رہا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں نے کہا کہ وہ وہاں بہت زیاہ مصیبت میں ہیں، اور گھر واپس جانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ ہمارے  لیے ایسے انتظامات کیے جائیں تاکہ ہم باعزت طریقے سے پاکستان واپس پہنچ سکیں۔

ان پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ جب ہم نے باکو میں سفارتخانے سے رابطہ کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین