وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا چیلنج این آئی سی وی ڈی سے متعلق تھا۔
انھوں نے کہا کہ شہباز گل کو نسبتاً غیر فعال اسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ جے آئی ایم ایس جائیں جہاں مریض موجود ہیں مگر وہ نہیں گئے۔
جیکب آباد کے مرکزی اسپتال میں این آئی سی وی ڈی کا یونٹ بھی ہے، شہباز گل باوجود دعوت کے وہاں بھی نہیں گئے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو سندھ آکر اس دھوکا دہی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے دورے کی کسی نے دعوت نہیں دی، ناصر شاہ غلط بیانی کر رہے ہیں۔