• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ٹرافی وصولی پر تکرار، معاملہ آئی سی سی تک پہنچنے کا امکان

کراچی (عبدالماجد بھٹی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ آٹھ فروری میں کولمبو میں ہوگا۔ جس سے ٹورنامنٹ کو دھواں دھارآغاز ملے گا۔ اس دوران بھارت نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی محسن نقوی سے نہیں لیں گے۔ سکریٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے کہ ٹرافی بھیج دیں۔ ایسا نہ ہوا تو آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے۔ سری لنکا اور افغانستان کی حمایت بھی ملی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارت کو دس نومبر کو تقریب میں ٹرافی وصول کرنے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے قانونی رائے بھی حاصل کرلی ہے تاکہ بھارتی بورڈ کے کسی بھی ممکنہ ایڈونچرکا منہ توڑ جواب دیا جاسکے۔ دیواجیت سائکیا کا کہنا ہے کہ صدر اے سی سی محسن نقوی کو آفیشل ای میل بھیجی ہے، جواب کا انتظار کر رہے ہیں ۔ جواب میں محسن نقوی نے بی سی سی آئی کو ایک تفصیلی خط بھیجا ہے جس میں ایشیا کپ میں بھارت کی کامیابی کے اعتراف کے بعد سیاسی معاملات پر اے سی سی کے غیر جانبدارانہ موقف پر زور دیا اور لکھا ہے کہ آپ کا خط سالانہ جنرل میٹنگ کے آغاز سے پہلے موصول ہوا تھا، اس معاملے پر میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا تاہم، چونکہ آپ نے یہ خط اے سی سی اراکین کو بھیج دیا ہے، اس لیے ریکارڈ کو درست کرنا مناسب ہے۔

اسپورٹس سے مزید