• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکمرانوں نے سندھ کو تباہ کردیا، ذوالفقار جونیئر

عمرکوٹ (نمائندہ جنگ) ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے سندھ کو تباہ کردیا، بدامنی عام ہے ۔ 17سالوں میں صوبے میں کوئی ترقی تو نہیں ہوئی مگر بدامنی اور بداعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔ عمرکوٹ کے معروف شیوو مندر میں قوم پرست رہنماء جی ۔ایم بھگت اور پی۔ ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی لال مالہی کے ہمراہ دیوالی کی تقریبات میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ سندھ کے دیگر شہروں کے مقابلہ میں عمرکوٹ کو ترقی کے لحاظ سے بالکل پیچھے چھوڑدیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید