قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کی رحلت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علامہ طالب جوہری قرآن اور دین کی تشریح کا منفرد انداز رکھتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں یہ صلاحیت بخشی تھی کہ مشکل سے مشکل بات نہایت آسانی و روانی سے بیان کردیتے تھے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ علامہ طالب جوہری جیسی قابل شخصیت کی وفات ملک و ملت اور دین کی تبلیغ و ترویج کے لئے ایک بڑا نقصان ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔