• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال کابہار میں اراضی کا دعویٰ، بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) نیپال نے بہار میں اراضی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتیوں کو پشتہ بندی کے کام سے روک دیا۔ نیپالی پارلیمان کے ایوان بالا کی جانب سے بھارتی علاقوں کو ملک میں شامل کرنے کے لئے ایک نئے سیاسی نقشہ کی توثیق کے بمشکل چار دن بعد نیپال نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ اپنی بین الاقوامی سرحد کی تکرار کی ہے اور اس بار تنازع کا علاقہ بہار کے ساتھ نیپال کی سرحد ہے۔ نیپالی حکام نے حیرت انگیز طور پر بہار حکومت کے محکمہ آبی وسائل کے حکام کو سرحد پر پشتہ بندی سے متعلق کام سے روک دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ علاقہ ان کی سرزمین کا حصہ ہے۔
تازہ ترین