• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سپر ہائی وے پر مویشی منڈی لگ گئی،کورونا پھیلاؤ کا خدشہ

کراچی(رپورٹ/رفیق بشیر) سپر ہائی وے پر مویشی منڈی لگ گئی ہے۔ترجمان یاوررضا چائولہ کا کہنا ہے کہ اس سال عیدالاضحیٰ کیلئےچھ لاکھ سے زائد جانوروں کی آمد متوقع ہے،منڈی کا افتتاح 22 جون کو ہوا جبکہ منڈی مویشیوں کی آمد بھی شروع ہوگئی ۔تاہم وٹنری ڈاکٹر کا کہنا ہے مویشی نہ لگانے حکومت کا فیصلہ درست تھا ۔تاہم طاقت ور حلقوں کی جانب سے منڈی کے انعقاد کے بعد منڈی کورونا وائرس کا ایٹم بم بن کر سامنے آئے گا۔جب شاپنگ مال میں ایس او پی پر حکومت عمل نہیں کراسکی ۔مویشی منڈی میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں خریداربیرون کراچی سے آتے ہیں ۔منڈی سے بڑی تعداد میں کورونا کا پھیلائو لازمی ہوگا ۔منڈی لگانے کے منفی اثرات عید الاضحیٰ کے بعد سامنے آئیں گے۔جس طرح عید الفطر سے قبل بازار کھولنے کی اجازت دی تھی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے حکومت کی دوسری پالیسی ہے ۔کہیں لاک ڈاون ہے تو دوسری جانب منڈی میں مجمع اکھٹا کرنے کی اجازت دے دی۔مویشی منڈی کی اجازت دے کر حکومت نےکرونا بڑھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہےجبکہ بیروں شہر کے آنے والے مویشیوں کے صحت مند ہونے اور انہیں چیک کرنے کا بھی کوئی مضبوط میکنزم نہیں ہے۔
تازہ ترین