• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی بندش اسرائیل کا مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ میڈیا کو بند کرنا، ٹی وی اسٹیشنوں کو بند کرنا غاصبانہ عمل ہے، اسرائیلی اقدام آزادانہ صحافت پر دباؤ ڈالنا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں الجزیرہ بند کرنے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر افسوس ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے جاری کیے گیے بیان میں کہا ہے کہ احتساب یقینی بنانے کے لیے آزاد اور خود مختار میڈیا ضروری ہے۔

یو این انسانی حقوق کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے، پابندی ختم کی جائے۔

اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی بندش آزادیٔ صحافت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے ادارے اور صحافتی تنظیمیں پابندی کے خلاف قابلِ سزا اقدامات کریں، الجزیرہ کی بندش غزہ میں اسرائیلی جرائم کو بے نقاب کرنے پر انتقامی کارروائی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کی مسلسل کوریج کے بعد اسرائیل میں الجزیرہ کی نشریات کو زبردستی بند کروا دیا گیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے الجزیرہ کے دفاتر پر دھاوا بول کر قطری ٹی وی کے دفاتر میں موجود سامان اور آلات کو اپنے قبضےمیں لے لیا۔

ادھر اسرائیلی کابینہ نے بھی الجزیرہ کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید