• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ و امیگریشن کا وفد کراچی پہنچ گیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق 42 رکنی سعودی حکام نے خصوصی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، 9 مئی سے کراچی ایئر پورٹ سے حج پروازیں شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق 82 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ ایئر پورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق رواں سال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلی حج پرواز 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہو گی۔

16ہزار سے زائد عازمین کا کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر 38 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا، روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 71 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید