وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاک سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے تاریخی برادرانہ رشتہ، معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہر دور میں قابل اعتماد برادر ملک ہے، پاک سعودی عرب انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد خوشحالی کی نوید ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ 30 کمپنیوں کے 50 رکنی وفد کی آمد سعودی ولی عہد کے پاکستان سے لگاؤ کا واضح ثبوت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے درمیان براہ راست ایگریمنٹ خوش آئند ہے۔