• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس میں مبتلا سندھ پولیس کے 258 پولیس ملازمان کو 25 لاکھ 80 ہزار روپے نقد رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر کی خصوصی ہدایت پر کووڈ-19 کا شکار پولیس افسران اور اہلکاروں کو فی کس 10 ہزار روپے کی امدادی رقم دی گئی ہے۔

سینٹرل پولیس آفس کے ذرائع کے مطابق یہ رقوم تمام متعلقہ پولیس ملازمان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے 87 ملازمان، حیدرآباد پولیس رینج کے 7، سکھر پولیس کے 13، میرپورخاص کے ایک، لاڑکانہ کے 25، ٹریننگ برانچ سندھ کے 89، سی آئی ڈی 15، کرائم برانچ کے 4، ٹی این ٹی پولیس کے 15، سندھ ریزرو پولیس اور آر آر ایف کے ایک ایک اہلکار کو فی کس دس ہزار روپے کی امدادی رقم دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملازمان کی پہلی فہرست ہے جس کے بعد کورونا وائرس کا شکار مزید پولیس ملازمان کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جس کے بعد مزید پولیس اہلکاروں کو بھی اس امدادی رقم کی فراہمی کی جائے گی۔

تازہ ترین