• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کی رپورٹ، وزیر شہری ہوا بازی استعفیٰ دیں، بلاول

طیارہ حادثے کی رپورٹ، وزیر شہری ہوا بازی استعفیٰ دیں، بلاول


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کے معاملے پر وزیر ہوا بازی کو برخاست کرناہوگا۔حادثے کے شکار افراد کو موردِالزام ٹھہرانا اور انہیں قربانی کا بکرا بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہا کرتے تھے کہ اگر ٹرین حادثہ ہو تو ریلوے کے وزیر کو برطرف کیا جانا چاہئے، اگر طیارہ حادثہ ہو تو ہوابازی کے وزیر کو برخاست کیا جانا چاہئے مگرآج کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔

تازہ ترین