• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی، نون لیگ نے جعلی سندوں پر پائلٹ بھرتی کیے، شہباز گل


معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پی پی اور نون لیگ نے اپنے زمانے میں جعلی سندوں اور جعلی سرٹیفکیٹ پر پائلٹ بھرتی کیے تھے۔

شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ شرف بھی اللہ نے عمران خان کو دیا کہ ایسے 262 پائلٹوں کو خان ہی پکڑے اور سزائیں بھی دے ۔

انہوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ سامنے لائے جانے کے بعد بھی یہ لوگ کہتے ہیں کہا ں ہے نیا پاکستان؟

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہر محکمے میں کرپشن اور گندگی ہے، خان کو ایک ایک چیز ٹھیک کرنی پڑ رہی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثہ کی عبوری رپورٹ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں کے ذہن پر کورونا سوار تھا پرواز پر توجہ کم، وائرس پر گفتگو کرتے رہے، کراچی طیارہ حادثہ کے ذمہ دار پائلٹ، معاون پائلٹ، ایئر کنٹرولر ہیں۔

تازہ ترین