آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سنتھیا کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر


امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے ۔

پیپلز پارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار نے سنتھیا ڈی رچی کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس کی رسائی حساس اداروں تک ہے، وہ 10 سال سے پاکستان میں ہے اور اس کے ذرائع آمدن کا معلوم نہیں، سنتھیا کا کوئی کاروبار ایس ای سی پی کے پاس بھی رجسٹرڈ نہیں ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ امریکی شہری نے بے نظیر بھٹو پر بھی الزامات عائد کیےاور عالمی سطح پر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا، ایف آئی اے معاملے کی انکوائری کر رہا ہے، امریکی شہری کی سرگرمیاں محدود کی جائیں۔

اسلام آباد میں جمع کروائی گئی درخواست میں درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شہری سنتھیا رچی کا ویزہ مارچ میں ختم ہو چکا، اس کا پاکستان میں قیام غیر قانونی ہے، عدالت سنتھیا کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید