• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی پر سالانہ امریکی رپورٹ سے مایوسی ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے بارے میں تضادات پر مبنی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی رپورٹ میں القاعدہ کے خاتمے سے متعلق پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی رپورٹ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنے میں ناکام رہی۔ امریکا طالبان مذاکرات کے لئے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کے مفروضے کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دھڑے یا تنظیم کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان خود ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے نبرد آزما ہے۔

تازہ ترین