• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت


چیف جسٹس جسٹس اعجاز الحسن نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ نہیں معلوم این ڈی ایم اے کیسے کام کررہا ہے، این ڈی ایم اربوں روپے ادھر ادھر خرچ کررہا ہے۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ نہیں معلوم این ڈی ایم اے کے اخراجات پر کوئی نگرانی ہے یا نہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ این ڈی ایم اے باہر سے ادویات منگوا رہا ہے، نہیں معلوم یہ ادویات کس مقصد کے لئے منگوائی جارہی ہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا یہ ادویات پبلک سیکٹر اسپتالوں کو فراہم کی گئی ہیں؟ کیا ادویات سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی زیرنگرانی استعمال ہورہی ہیں؟

تازہ ترین