• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 250 بھارتی باشندے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئے

لاہور: 250 بھارتی باشندے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئے


کورونا کی صورتحال کے باعث پاکستان میں پھنسے 250 بھارتی شہری واہگہ بارڈر کےراستے وطن واپس چلے گئے، دوسرے اورتیسرے مرحلے میں498 بھارتی شہری وطن واپس جائیں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر کو 25، 26 اور 27جون کے لئے خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔

اس دوران پاکستان کےمختلف شہروں میں پھنسے 748 بھارتی شہری مزید دو گروپوں کی صورت میں واپس جائیں گے۔

بھارتی شہری 3 گروپوں میں واہگہ بارڈر سے جائیں گے، پہلا گروپ آج روانہ ہو گیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق دوسرے گروپ میں 250 اور تیسرے گروپ میں 248 بھارتی شہری شامل ہوں گے۔

تازہ ترین