• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا واحد حل ’کے-الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا واحد حل ’کے-الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنا ہے، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حل بتادیا۔

اپنے ایک بیان میں پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا واحد حل ’کے-الیکٹرک‘ کی اجارہ داری ختم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لیے مزید کمپنیوں کو بجلی کی خریداری و فراہمی کے لائسنس جاری کیے جائیں۔

سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ کے-الیکٹرک سے کراچی کے صارفین کے تقریباً 55 ارب روپے واپس دلوائے جائیں۔

تازہ ترین