• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ناظم آباد کے نجی اسپتال کے اسٹور روم میں آتشزدگی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسپتال کے اسٹور روم میں آگ لگ گئی جس پر دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پالیا گیا ۔

نارتھ ناظم آباد کے نجی اسپتال کے مینٹی نینس ڈپارٹمنٹ میں رات گئے آگ لگ گئی جس کی اطلاع پر دو فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے۔

نجی اسپتال کے عملے اور اطلاع پر پہنچنے والے ریسکیو ورکرز نے بھی فائر فائٹرز کا ساتھ دیا اور آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے مینٹی نینس ڈپارٹمنٹ کی اشیاء کو نقصان پہنچا تاہم تمام مریض، تیماردار اور طبی عملہ محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین